میرا استعفیٰ وزیراعظم کے پاس موجودہے، منظور کریں یا نہیں فیصلہ وہی کرینگے: فردوس شمیم
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں میرا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے پاس موجود ہے یہ ان کا فیصلہ ہوگا کہ وہ میرا استعفیٰ منظور کریں یا نہ کریں۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اراکین کی واٹر بورڈ ایم ڈی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں تمام ایم پی ایز نے اپنے حلقے میں جاری واٹر اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا اور واٹر اینڈ سیوریج نظام کو ٹھیک کرنے پر زور دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پانی کی ڈسٹریبیوشن کیسے ہوگی، وہ واٹر بورڈ کی ذمے داری ہو گی۔ اس ادارہ کی تباہی کی وجہ سیاسی مداخلت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ خود عوام کو بتائیں کونسا ادارہ کام کرے گا اور کون کام کرے گا۔ اس وقت اس ادارے میں میوزیکل چئیر کا گیم کھیل رہے ہیں۔ واٹر بورڈ کا ادارہ نالوں میں سے سارے کنکشن ختم کروائے گا۔