موسیٰ خیل، ملزم کی فائرنگ سے ملک عالم خان کا ایک بیٹاجاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا اور بھتیجا زخمی
موسیٰ خیل : بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے تحصیل توئی سر کلی عدن زئی میں جانان نامی شخص اپنے مال مویشی کو گھر لے جارہاتھاکہ اس دوران مال مویشی ملک عالم خان نامی شخص کے فصل میں چلے گئے جس پر اختر ولد ملک عالم خان، شان محمد ولد خالو خان اور بہاول خان ولد ملک عالم خان کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا اس دوران ملزم جانان کے فائرنگ سے بہاول خان موقع پر جاں بحق جبکہ اختر ولد ملک عالم خان، شان محمد ولد خالو خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال موسیٰ خیل منتقل کردیا گیا
مویشی فصل میں چھوڑنے پر تصادم، ملزم کی فائرنگ سے ملک عالم خان کا ایک بیٹاجاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا اور بھتیجا زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان ریفرکردیا گیا۔
جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ملتان ریفرن کردیا گیا۔