قلعہ عبداللہ میں زیادتی کا واقعہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے قلعہ عبداللہ میں زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے متعلقہ انتظامیہ، ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے حکام کو ذاتی حیثیت میں آج رپورٹ اپنے چیمبر میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔
خیال رہے 7 اکتوبر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی اور قتل کر کے لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی گئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔