بی این پی کی صوبائی قیادت نےبھی صدارتی آرڈیننس کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی ایز پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین میر اختر حسین لانگو،ضلعی صدر کوئٹہ میر احمد نواز بلوچ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس جو کہ بلوچستان کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لینے کے بابت تھی کیخلاف بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مشترکہ تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ جو اسمبلی میں بحث کیلئے منظور کی گی ہے۔ مزید برآں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت نے جزائر کو وفاق کے حوالے کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ جو سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جلد قومی اسمبلی میں زیر موضوع بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے