بلوچستان ہائی کورٹ کا محکمہ تعلیم میں تعینات اساتذہ کی اسناد تصدیق کر انے کا حکم
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ تعلیم میں بوگس تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران محکمہ تعلیم ثانوی شیر خان بازئی،ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم پیش ہوئے،سماعت کے دوران بینچ نے ہدایت کی کہ سی ایم آئی ٹی کے رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تعینات ہونے والے اساتذہ کے اسناد کی تصدیق کرائے بلکہ سیکرٹری محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کوئی بھی سیاست دان کسی بیوروکریٹ سے زبردستی کام نہیں لے سکتابدقسمتی سے ایک پی ایس ڈی پی 50 سال سے چل رہا ہے، اخبارات میں کرپشن آگاہی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار بھی شامل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سیکرٹری احکامات نہیں مانتا تو اس کا ٹرانسفر ہوجاتا ہے بیوروکریٹ غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد نہ کرے کسی نے ٹرانسفر کرنا ہے تو کرنے دیں۔بعدازاں سماعت کو ملتوی کردیاگیا۔