25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں حکمرانوں کو انکا انجام نظر آرہا ہے پی ڈی ایم عوام کو نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلوائے گی،آٹا، چینی،گندم مافیا کی حکومت نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے ملک کو مافیاؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سلیکٹڈ حکومت اور کابینہ کے ارکان منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے بعد سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہیں خواب میں بھی اپنی حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں عوام کا سمندر دیکھ کر حکمرانوں کے اوسان خطا ہوجائیں گے او ر اگر ان میں اخلاقی جرات ہوئی تو وہ شاید خود ہی مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر بلخصوص بلوچستان میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت خواب خوگوش میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے آٹے، چینی، گندم مافیا کے اسکینڈل سامنے آنے کے باوجود حکومت کی سرپرستی میں تمام مافیا اپنا کام جاری رکھے ہوئے لیکن انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک سے سلیکٹڈ حکومت اسے حوایوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ گندم،آٹا، چینی چوروں کو بھی عبرت کا نشان بنائے گی وہ دن دور نہیں جب نااہل حکومت کا خاتمہ اور عوامی مینڈیٹ سے عوام و غریب دوست حکومت قائم ہوگی جو ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کریگی