وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کیلئے ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا ، بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہو گا۔

عمران خان نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔

کنونشن میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے