مہنگائی اور کوئٹہ میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) ملک میں جہاں مہنگائی غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے عوام قسم پرسی کی حالت میں اپنی زندگی بسر کررہے ہیں اندرون بلوچستان تو غربت کی لکھیر سے بھی نیچے لوگ زندگی بسر کررہے ہیں پانی کا فقدان بجلی غائب ٗ گیس غائب اور تو ا ور اب انڈوں کی قیمتیں بھی غریب کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا ایک اور وار، انڈوں کی سپلائی میں کمی آنے کے بعد قیمت سردیوں سےقبل ہی آسمان پرپہنچ گئی،کوئٹہ میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی انڈے کی قیمت 12 سے 16روپے ہو گئی، اب انڈے بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے

فی درجن انڈے تھوک میں 60 روپے تک مہنگے ہو گئے، مہنگائی نے صارفین کی کمرتوڑ دی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے، فیڈ کی قیمت بڑھنے سےانڈے مہنگے ہوئے۔ نواحی علاقوں میں 17 روپے میں بھی انڈے فروخت کئے جانے کی اطلاع ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےانڈا ہی غریب آدمی کی پہنچ میں تھا، اسکے نرخ بھی بڑھ گئے اوراس کے پیچھے کس مافیا کا ہاتھ ہے کسی کوعلم نہیں۔ انڈے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اورسپلائی میں کافی فرق آیا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اور فیڈ کی قیمت بڑھنے کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں۔

کوئٹہ میں پنجاب کے 15 درجن کے انڈوں کا کارٹن 3 ہزار اور کراچی کے 2 ہزار 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ کےانڈوں کے نرخ اس سے بھی زیادہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے