اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اور مذھبی جذبات سلگانے کی کوششش ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اور مذھبی جذبات سلگانے کی کوششش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک کا پرتشدد ہونا بعیداز قیاس نہیں، کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذھب کارڈ کے استعمال کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے