پنجگور،ایران سے آنے والے 6 زائرین اغواء
پنجگور :بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران سے آنے والے 6زائرین کو اغواء کرلیا گیاپولیس نے مقدمہ درج کے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایران سے کراچی جانے والے ایک ہی خاندان کے 6زائرین کو اغواء کرلیااور نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی شناخت حبیب اللہ ولد رئیس، حسن ولد حبیب، سکندر ولد غلام سخی، احمد رضا ولد غلام سخی، مہدی رضا ولد غلام سخی، عمران ولد منظورکے ناموں سے ہوئی ہے جو کراچی کے رہائشی ہیں اور ایران زیارت کرنے گئے تھے اغواء کار وں نے مغویوں کے ہمراہ جانے والی دوخواتین کو چھوڑ دیا جنہوں نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی،حکام کے مطابق مغوی ایران سے برستہ پنجگور کراچی جارہے تھے جو ایران سے متصل سرحدی علاقے چیدگی کے راستے پنجگور میں داخل ہوئے تھے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے مزید کاروائی جاری ہے