بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کورونا وائرس میں مبتلا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔بلوچستان کی حکمران جماعت باپ پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

بشریٰ رند نے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات استعمال کر رہی ہیں۔بشریٰ رند کو طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے