نوازشریف اوران کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہیں،چاہتے ہیں کارکن سڑکوں پرنکلیں : فواد چودھری

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اوران کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہیں،چاہتے ہیں کارکن سڑکوں پرنکلیں۔ ہمیں آپ کوجیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں،عوام کا لوٹا پیسہ واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرنوازشریف کو مریم نواز اتنی عزیز تو پیسے بھی مریم نوازکے نام جائیدادیں بھی کریں، سابق وزیراعظم ریسٹورنٹ کے کھانے کھاتے ہیں اوربل پاکستانی دیتے ہیں، ہمیں انہیں جیلوں میں رکھنے کا کوئی شوق نہیں، پلی بارگین کریں یا پھرجیل کاٹیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ استعفے دینا آسان نہیں، (ن)لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 لوگ استعفی دیں گے، اسمبلی سے استعفوں کی صورت میں خواجہ آصف بھی مسلم لیگ(ن)کا ساتھ نہیں دیں گے۔زرداری صاحب نے ان کوبچالیا یہ اس دن استعفے دینے والے تھے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ استعفے دینا آسان نہیں، (ن)لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 لوگ استعفی دیں گے، اسمبلی سے استعفوں کی صورت میں خواجہ آصف بھی مسلم لیگ(ن)کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ گئے توووٹرزہمارا گریبان پکڑے گا۔ ساری تحریک کا مقصد احتساب کے عمل کو سبوتاژکرنا ہے۔ مریم نوازابوبچاؤمہم کوانتشارپھیلاؤمہم ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے