تاریخ میں ہمیں اتنا نااہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی وزیرکرپشن کرتاہےتو عمران خان کو جواب دیناپڑے گا، تاریخ میں ہمیں اتنا نااہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، آج آپ لوگ حکومتی بنچز پر ہیں کل جب آپ وہاں نہیں ہوں گے تو ہم دیکھیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک عوام کے پاس آئینی حقوق نہیں ہونگے، پارلیمان ایک ربڑ سٹامپ اور سلیکٹڈ میڈیا ہوگا ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے