اگر اپوزیشن پارٹی استعفے دیں گے تو الیکشن کروا دیں گے۔ شاہ محمود قریشی

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گلگت بلتستان کے الیکشن کومتنازع بنانے والوں کا ساتھ نہ دے۔ امید رکھتا ہوں اپوزیشن اپنے رویوں، فیصلوں پرنظرثانی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی بہت ساری پارٹیاں استعفوں کی قائل نہیں، اگراستعفے دیں گے توالیکشن ہوجائیں گے،

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہاپوزیشن احتساب کے عمل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ حکومت کا احتساب پر کوئی رعایت دینے کا ارادہ نہیں ہے۔ معاشی بدحالی کا ذمہ دارکون ہے قوم جانتی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بہت ساری پارٹیاں استعفوں کی قائل نہیں، اگر اپوزیشن پارٹی استعفے دیں گے تو الیکشن کروا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے