اپنے کردار سے مطمئن ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گامیاں :جلیل احمد شرقپوری
لاہور:رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل پنجاب اسمبلی کے فلور پر جو ہوا وہ افسوس ناک ہےسیاست کو ذاتی مفاد کیلئے اکھاڑا نہیں بنانا چاہیئے، شہباز شریف نے 2018 کے الیکشن میں زبردستی ٹکٹ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنا کوئی غیر مناسب نہیں تھا،
رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، نواز شریف کی تقریر پر میرا موقف آج بھی وہی ہے۔
پاکستان کی عوام نے کل کے واقع کو سخت ناپسند کیا، میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا