میڈیا منشیات کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے،اعظم خان سواتی

دالبندین: وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اور اپنے آنے والے نسل کوبچانے کے لیے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے اے این ایف پاکستان کی زبردست اور اہم فورس ہے، منشیات ایک ناسور کی طرح ہے جو آہستہ آہستہ پھیل کر ماحول کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جاتا ہے لیکن اے این ایف کے جوان کے ناسور کے خاتمے کے لیے جوش اور جذبے کے تحت کام کررہے ہیں اور اے این ایف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں کہ یہ اپنا ضرض ایمان داری سے ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چاغی کی تحصیل دالبندین اور نوکنڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ANFاینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن دالبندین کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گزشتہ دنوں ماشکیل میں ANFکی جانب سے ایک کاراوئی میں قبضے میں لی گئی 14سو کلوگرام اعلیٰ کوالٹی افیون کا بھی معائنہ کیا اور ANFاور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو شاباشی دی۔ اس موقع پر اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آنے والے مستقبل کو منشیات سے بچانا ہے،اے این ایف منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کی بہترین فورس ہے۔ آج میں اے این ایف کی کارکردگی کا جائزہ لینے آیا ہوں اے این ایف محدود وسائل میں بہتر انداز کے ساتھ اپنی فرائض کو سر انجام دے رہی ہے ایمان اور قومی جزبے کے تحت قوم کی خدمت کررہا ہے اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ میڈیا منشیات کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اے این ایف کے ساتھ تعاون کرے ہمیں اپنی مستقبل کو منشیات سے پاک کرنے کے لیئے ملکر اے این ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہے اعظم خان سواتی، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے تحصیل نوکنڈی تھانہ کی بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں اے این ایف نوکنڈی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اپنے نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا ہوگا اے این ایف مشکل حالات میں اور سہولیات کی کمی کی باوجود بہتر طور پر کام کررہا ہے ملازمین کئی سو کلومیٹر اپنے گھروں سے دور ہوکر اور کم تنخواہ کے باوجود اپنے قوم اور ملک کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور کی طرح ہے جو آہستہ آہستہ پھیل کر ماحول کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جاتا ہے لیکن اے این ایف کے جوان کے ناسور کے خاتمے کے لیے جوش اور جذبے کے تحت کام کررہے ہیں اور اے این ایف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں کہ یہ اپنا ضرض ایمان داری سے ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا جہاں اے این ایف کی ذمہ داری ہوتی ہیں وہاں پر میڈیا کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ منشیات کے روک تھام کے سلسلے میں لوگوں میں شعور پیدا کرکے اے این ایف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فورسز میڈیا ملکر اس ناسور کے خاتمے کے لیے کوششیں کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے