محمد اسلم بھوتانی کا لسبیلہ میں پولیس بھرتیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
لسبیلہ: رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا لسبیلہ میں حالیہ پولیس بھرتیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ، بتایا جاتا ہے لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حالیہ لسبیلہ میں پولیس بھرتیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے انکا موقف ہے کہ لسبیلہ میں حالیہ پولیس بھرتیوں میں اقراء پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگوں کو بھرتی کیا گیاہے رکن قومی اسمبلی کے مطابق لسبیلہ کے لوگوں کو شکایت ہے کہ انکے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اس لیے وہ لسبیلہ میں بھرتیوں کے خلاف عدالت جائیں گے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا سینئر قانون دان امان اللہ کنرانی سے عدالت میں پیٹیشن دائر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا ہے.