وفا اور جفا کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے سب سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کا نعرہ لگانا اگر بغاوت ہے تو ہم کل باغی تھے آج باغی ہیں اور آئندہ بھی یہی بغاوت کرتے رہیں گے یہاں آئین توڑنے والے ملک کے وفادار جبکہ آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والے غدار اور باغی ٹہرے وفا اور جفا کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والے سب سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کینٹ میں منعقدہ عظیم الشان تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت میں گزشتہ ستر برسوں سے سیکولر زہنیت کے حامل لوگوں نے حکومت کی جمعیت علما اسلام نے کبھی بھی بندوق کی نوک پر نفاذ اسلام کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کامطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں اسلامی دفعات کے خاتمے بالخصوص تحفظ ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کیلیے چور دروازے کی تلاش میں ہیں کانفرنس میں جمیعت علما اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہکہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کا نعرہ لگانا اگر بغاوت ہے تو ہم کل باغی تھے آج باغی ہیں اور آئندہ بھی یہی بغاوت کرتے رہیں گے یہاں آئین توڑنے والے ملک کے وفادار جبکہ آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والے غدار اور باغی ٹہرے وفا اور جفا کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والے سب سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے