مو جودہ حکومت 8اکتوبر 2005 کے زلزلے سے متاثرہ علا قوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے،اسد قیصر

اسلا م آباد؛8اکتوبر 2020:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8اکتوبر 2005کا زلزلہ پاکستانی قو م کے لیے ایک آزمائش تھی اور قو م نے اس آزمائش  کے وقت میں جس اتحاد اور یکجہتی  کا مظاہرہ کیا وہ مثالی تھا۔انہو ں نے کہا کہ اس زلزلے کی تباہ کاریو ں اور اس کے نتیجے میں شہید ہو نے والوں کو ہم آج تک نہیں بھولے اور ان خاندانوں جن کے پیارے اس قدرتی آفت کے دوران ان سے بچھڑ گئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے 8اکتوبر 2005کے زلزلے کی 15ویں برسی کےموقع پر اپنے پیغام میں کیا۔سپیکر نے کہا کہ 8اکتوبر کے زلزلے کے دوران پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بھا ئیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی ما نند کھڑی ہو گئی۔انہو ں نے کہاکہ اس بے مثال قومی اتحاد اور یکجہتی نے متاثرین کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑاہو نے کے لیے ایک نیا حوصلہ اور عزم دیا۔انہو ں نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے دوران آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں کے 80 ہزار سے زاہد  افراد شہید اور لا کھوں افراد بے گھر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی ایک مشکل مرحلہ تھا تاہم قومی اتحاد اور یکجہتی اور دوست ممالک کے تعاون سے بحالی کا یہ مشکل کام ممکن ہو ا۔انہو ں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے 8اکتوبر 2005 کے زلزلے والے قومی اتحاداور یکجہتی کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مو جودہ حکومت زلزلہ سے متاثرہ علا قوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔ انہو ں نے زلزلہ متاثرین کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہو ئے اللہ تعالیٰ سے زلزلے میں شہید ہو نے والوں کے درجا ت کی بلندی اور وطن عزیز کو ایسی آفات سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے