معیشت کی بحالی کے لیے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے :عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے ہاوَسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکسی مرحلے پر بھی یہ کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔
وزارت ہاوَسنگ کے حکام نے وزیراعظم کو وفاقی حکومت کے اداروں کے تعطل کا شکار منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوَسنگ اتھارٹی کے 10 منصوبے کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھے۔ تعطل کے شکار منصوبوں پر دوبارہ کام کا اجرا کردیا گیا ہے۔