کوئٹہ میں 37 کھرب سے زائد مالیت کی 70 ٹن منشیات نذر آتش

نذر آتش کی جانے والی منشیات اے این ایف۔ ریلوے پولیس اور محکمہ ایکسائز نے مختلف کارروائیوں میں قبضے میں لی تھی
کوئٹہ:ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹیکس فورس بلوچستان اورصوبائی ایکسائزاورٹیکسیشن ونارکوٹیکمس ڈیپارٹمنٹ اورپاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ پر منشیات کونذرآتش کرنے کی مشترکہ تقریب منعقد کی گئی وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی اس موقع پر بڑی مقدار میں منشیات کوجلاکرتلف کیا گیا جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کھربوں روپے بنتی ہے۔
اس سال اے این ایف بلوچستان مختلف کارروائیوں کے ذریعے ضلع قلعہ عبداللہ ٗ دکی ٗ لورالائی اورجھل مگسی کے علاقوں میں 183 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کوتلف کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں منشیات کی ایک بڑی مقدارکو بننے اورملک میں پھیلنے سے روک دیا گیا اس سال 2020ء کے دوران اینٹی نارکو ٹیکس فورس بلوچستان کے 101 کامیاب چھاپوں کے نتیجے میں تقریباً 70 ٹن مختلف نوعیت کی منشیات پکڑی گئی 38 گاڑیاں قبضے میں لیں گئیں اور27 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد منشیات قانون کے تحت 100مقدمات درج کئے گئے۔
آج جلائی جانے والی منشیات کی تفصیل
ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف بلوچستان کل 180 ٹن ۔ہیروئن 8.5 ٹن۔ چرس7.9 ٹن۔افیون 12 ٹن۔ مارفین 17.9 ٹن۔
ایسٹک این ہائڈرائڈ1.2 ٹن لیٹر۔ ایسٹیون 2.1 ٹن۔ ایمونیاکلورائیڈ کیمیکل 7 لیٹر۔ایمفیٹامائن 1.4 ٹن۔ میتھ ایمفٹیا مائن 73 کلوگرام۔ ایچ سی ایل کیمیکل 5.5 ٹن لیٹر۔ سیل فیورک ایسڈ کیمیکل 50.5ٹن لیٹر۔ پینا ڈول سی ایف پاؤڈر 499 کلوگرام۔ آرگینک کمپاؤنڈ 2.29 کلوگرام۔کوکین 0.39کلوگرام۔ آرگینک کمپاؤنڈ2.29 کلوگرام۔ کوکین 0.39کلوگرام۔ انٹاکسی کینٹ گولیاں 0.368کلوگرام۔ دیگرمنشیات 1352 کلوگرام۔
پاکستان ریلوے 09 کلو200 گرام چرس۔ 04 بوتلیں شراب۔35 گرام افیون۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول 246 کلوگرام افیون۔203گرام کرسٹل۔
اے این ایف بلوچستان نے سال2020ء میں 20 لاکھ مالیت کے اثاثہ جات منجمد کئے اور 40 لاکھ مالیت کے اثاثہ جات بحق سرکا ر ضبط کئے گئے۔
نذر آتش کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت22.80بلین ڈالرہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 37 کھرب 8 ا رب46 کروڑ روپے بنتی ہے۔
تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے وزارت انسداد منشیات شعیب دستگیر ٗ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سیکرٹری داخلہ اور قبائلی امورحافظ عبدالباسط سینیٹرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسول انتظامیہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اس موقع پر شرکاء کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے اقدامات کوبھی سراہا گیا۔
اس موقع پر شرکاء کی جانب سے منشیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے