اپوزیشن جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کوداؤ پر لگا دیا : اعظم خان سواتی

چمن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کے ہمراہ چمن کا دورہ کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سکاؤٹس کرنل راشد صدیق ٗ ڈپٹی کمشنر طارق مینگل و دیگر سرکاری افسر ان نے باقاعدہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور پاک افغان بارڈر کے متعلق بریفنگ بھی دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے چمن میں انٹی نارکوٹیکس فورس تھانے کا بھی افتتاح کیا۔
نمائندہ روزنامہ گرین گوادر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم نے منتخب کیا ہے اور وہ گیارہ نو سرباز اپنی چوری چھپانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کوداؤ پر لگا دیا ہے۔
آپ دیکھیں گے کہ یہ بت کی دیواریں ریزہ ریزہ ہوجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے