افسوس کہ اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے : شہزاد اکبر

اسلام آباد: مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ افسوس کہ اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے۔

نواز شریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، ایک یہ کہ سپریم کورٹ نے انہیں نااہل اور جھوٹا قرار دے دیا ہے جبکہ ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں نواز شریف مفرور اور اشتہاری ہیں اور احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔

اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مارچ تک کیوں انتظار کرناہے، نیک کام میں دیر کیوں؟ یہ عمران خان ہیں، یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آپ کے بابا تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فارغ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے