کراچی میں اویس نے ٹریفک اہلکار کی جان کو خطرے میں ڈال کر گاڑی بھگا دی
کراچی: ٹریفک اہلکار سے جھگڑنے واالا کار سوار نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو اہلکار گاڑی پر لٹک کر شہری کو روکتا رہا جبکہ ملزم اویس نے اہلکار کی جان کو خطرے میں ڈال کر گاڑی بھگا دی،
واقعہ گلبرگ چورنگی کے قریب پیش آیا، موبائل فوٹیج میں پولیس اہلکار کو سفید رنگ کی کار کو روکتے دیکھا جاسکتا ہے، شہری تاہم ملزم کو کچھ دور جانے کے بعد شہریوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔
ملزم نے روکنے پر بدتمیزی کی، گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اہلکار دروازے پر لٹک گیا، کچھ دور جانے پر ٹریفک پولیس اور شہریوں نے پکڑ لیا