عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے: فیاض الحسن چوہان
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی، مولانا نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی، ا
ٹھگوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے، مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے، رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔
مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نون اور شین لیگ کی غیر موجودگی میں میم لیگ اپنی پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں بالکل آزاد ہے، بارہا کہہ چکا ہوں، بیگم صفدر اعوان کے فیصلوں نے ہمیشہ ن لیگ کو ہی نقصان پہنچایا ہے، حیرت ہے اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس اقتدار سے باہر بیٹھ کر ہو رہا ہے،