وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کیس فی الفور لگایا جائے ،عطاء تارڑ

لاہور میں شاہدرہ تھانے آمد پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے انکشاف کیا کہ فیصل واؤڈا ن لیگ کے لوگوں سے اُن کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا کہہ رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کیس فی الفور لگایا جائے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ فیصل واؤڈا بے نامی اثاثے اور دہری شہریت رکھتے ہیں، اُن کا کیس کیوں کر واپس لیا جائے؟۔

مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کا کیس فی الفور لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد محمد زبیر اور عطاء اللّٰہ تارڑ گرفتاری کے لیے شاہدرہ تھانے پہنچ گئے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا ہمارے آنے سے پہلے تفتیشی افسر ہی غائب ہوگیا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ بولے کہ یہ واحد مقدمہ ہے جس میں انچارج انویسٹی گیشن کا فون بند ہے، مدعی دو دن سے غائب ہے، گرفتاری نہیں بنتی تو مقدمہ خارج کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے