حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ تیار کر رہی ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ تیار کر رہی ہے، مولانا سے گزارش ہے مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں، جوعمران خان کو جانتے ہیں وہ سمجھ لیں کہ احتساب ہوگا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہوچکے، وہ شوق سے احتجاج کریں، پیپلز پارٹی میں غیرت ہے تو سندھ اسمبلی توڑ کر میدان میں آئیں، جن کے پاس ایک سیٹ نہیں وہ حکومت گرانے کا سوچ رہے ہیں، نواز شریف جب بھی واپس آئے گرفتار کیا جائے گا۔
ادھر اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے الزامات عائد کرنے پر شوکت یوسفزئی پر ایک ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا ہوا ہے، کیس میں شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شوکت یوسفزئی کے پیش ہونے پر کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔