پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے : مولانا فضل الرحمان

لاہور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہم سب جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو سال میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔

رائے ونڈ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان ںے بتایا کہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو دوسری جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اس موقع پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے