سابق ڈائریکٹر بشیر میمن (ن) لیگ کیساتھ رابطے میں رہے : شہزاد اکبر

اسلام آباد: بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔ اس لئے ہی وہ (ن) لیگ کیساتھ رابطے میں رہے اور انہیں فائدہ پہنچا رہے تھے۔

مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر (ن) لیگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وفاقی کابینہ نے دی۔ وہ پاکستان میں بیٹھ کر کس چیز کی کنسلٹنسی دے رہے تھے؟ ان کا اقدام ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا تھا۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری ہے۔ ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے۔ ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح سلوک کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے