حب سٹی پو لیس کی کاروائی 25کلو چرس بر آمد

لسبیلہ:حب سٹی پولیس کی کاروائی نے کسٹم کھرکھیڑا چیک پوسٹ کی کارکردگی کا پول کھول دیا 25کلو چرس لیکر اسمگلر باآسانی کھرکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ سے گزر کر حب سٹی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع شہید حیات نفیس پولیس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والے گدھوں سے لوڈ ڈاٹسن پک اپ کے خفیہ خانوں سے 25کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی حب سٹی پولیس کے اس کاروائی نے وندر کے قریب قائم پاکستان کسٹم کی کھرکھیڑا چیک پوسٹ کی کارکردگی کا پول کھول دیا عوامی حلقے سراپا سوال ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات کسٹم چیک پوسٹ سے کیسے گزر کر حب تک پہنچا اعلی حکام کسٹم چیک پوسٹ کی کارکردگی کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے