بلوچستان میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:کورونا وائرس اور کانگو کے بعد بلوچستان میں ڈینگی کاپہلا کیس سامنے آگیا،ضلع دکی کے 9سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل کے مطابق دکی کے 9سالہ بچے میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی بچے کو 3 روز قبل شدید بخار کے باعث فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا جس کے پلیٹلٹس بہت کم تھے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے جہاں سے آنے والی رپورٹ میں بچے میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی بچے کا تعلق بلوچستان کے علاقے دکی سے ہے جو کسی دوسرے شہر نہیں گیا جس سے اس بات کا اندازا ہوا کہ دکی میں ڈینگی وائرس موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے