ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے شہریار آفریدی

لاہور : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نواز شریف کے بیانات پر وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں۔ نواز شریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی لیکن کسی نے پابندی نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو لیکن پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے۔ نواز شریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے