چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاوَن کیاجائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی وزیراعظم کی زیرصدارت آٹا اور چینی کے ذخائر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی اور گندم کے دستیاب ذخائر اور درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں روزمرہ اشیا کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کے موجود اسٹاک اور درآمد سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ وزیراعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاوَن کیاجائے اور گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں وافر مقدارمیں گندم کی دستیابی کویقینی بنائیں، درآمد کی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا شیڈول پیش کیا جائے۔

وزراعظم نے ہدایت کی کہ چینی ملز میں موجود اسٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ اور سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلدازجلد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے