پارٹی کا نظریہ جموریت کو پروان چڑھانا ہوتا ہے نہ کہ کسی ممبر کو دبانا:جلیل شرقپوری

لاہور: میاں جلیل شرقپوری نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج تک پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی۔ج

جلیل شرقپوری کی طرف سے پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں بھجوائے جانے والا شوکاز نوٹس پارٹیز ایکٹ 2002ء کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی شوکاز میں میرے خلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ثابت ہو کہ میں نے پارٹی کو بدنام کیا۔ مجھے بھی ہر پاکستانی کی طرح رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے کی آزادی کے باوجود کبھی پارٹی اور اس کی پالیسی کے خلاف بات نہیں کی۔ میاں جلیل شرقپوری نے شوکاز نوٹس واپس نہ لینے پر پارٹی کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے دی۔

جلیل شرقپوری نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنے بیان میں پارٹی کے کسی رکن یا رہنما کی توہین نہیں کی۔ میرے بیان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ پارٹی کو نقصان پہنچایا جائے۔

لیگی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرا بیان نہ تو غیر اخلاقی اور نہ ہی نفرت انگیز تھا۔ پارٹی کا نظریہ جموریت کو پروان چڑھانا ہوتا ہے نہ کہ کسی ممبر کو دبانا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے