وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو کہہ کر غداری کا ایف آئی آر درج کروائی :عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف پر غداری کا مقدمہ درج کرانے والے بدر رشید پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو کہہ کر ایف آئی آر درج کروائی۔

ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے بھی ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے مقدمہ درج کیا وہ بلدیاتی انتخابات کا ٹکٹ ہولڈر تھا۔ آپ کو علم نہیں کہ مقدمہ کس نے درج کیا تو یہ حکومت کی نا اہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ہر آئے روز پریس کانفرنسز میں ہمیں غدار ٹھہراتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے