نواشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کا مدعی خود کرمنل ریکارڈ یافتہ

لاہور: پی ٹی آئی کا نواز شریف اور لیگی قیادت پر مقدمے کے اندراج سے لاتعلقی کا موقف غلط نکلا، نواشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کا مدعی خود کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے، بدر رشید پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے۔

نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالا پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار اور کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلا، بدر رشید خان ہیرا لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے۔

گورنر ہاؤس نے ن لیگ کے قائدین کیخلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ملاقات کے لیے آنیوالوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، چودھری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے