غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے :شہباز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا ؟ دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں، کشمیری لیڈرشپ کے بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات، تو پھر آپ کیا ہیں، یہ سب کون کرتا رہا ؟۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ لوگوں کو غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، بینظیر کو سٹیٹ رسک، عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے