افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نجیب ترکئی انتقال کرگئے
نجیب کے ساتھ حادثہ جلال آباد میں پیش آیا تھا اور انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جسکے سبب وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’نجیب ترکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کومہ میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں‘۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نجیب ترکئی انتقال کرگئے ہیں۔ 29سالہ نجیب کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد2 دن سے کومہ میں تھے۔
نجیب ترکئی سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آگئے اور نگرہارکے اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں 2دن کومہ میں رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔