کورونا : ملائشیا کے وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائشیا کے وزیر مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملائشیا کے وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملائشین وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

اجلاس میں شریک دیگر حکام بھی چودہ روز حفاظتی ماحول میں گزاریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 45 ہزار 942 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 56 لاکھ 98 ہزار 262 متاثر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے