پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ چند ہارے ہوئے لوگوں کی الائنس ہے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ چند ہارے ہوئے لوگوں کی الائنس ہے،نوازشریف کے بیانیہ سے پاکستان کونقصان اور ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی،وزیراعظم عمران خان نے مودی اور اس کے دوستوں کے پلان کوناکام بنادیاہے اب چور بچاؤ مہم بھی ناکامی سے دوچار ہوگابلکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہر ورکر ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا رہے گا پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلق بلوچستان و سندھ کے تحفظات دور کرکے اس پردوبارہ غور کیاجائے، پی ٹی آئی عوام کی منتخب ووٹوں سے آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے، امید ہے کہ مذہب و قوم پرست جماعتیں جمہوریت کے خلاف سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گی،میڈیا کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی کی پگڑی اچھالتے پھیرے محکمہ تعلیم میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہوں،میڈیا کو چیلنج کرتا ہوں اگر دستاویزات کے ساتھ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنماں رکن قومی اسمبلی منورہ منیر، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی، کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکرٹری باری بڑیچ، ضلع کوئٹہ کے صدر سیف اللہ کاکڑ، سٹی صدر سید بسم اللہ آغا، زولیخہ مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ چند ہارے ہوئے لوگوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے الائنس بنایا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور چاہتے کیا ہیں؟ این آر او مانگنے والوں پر واضح کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ الیکشن ختم ہونے کے چار گھنٹے بعد مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ناکام حکومت ہے جس حکومت کی تشکیل نہیں ہوئی صرف 4 گھنٹے گزرے ہیں تو ناکام قرار دے رہے ہیں، وہ جماعت جو تین بار اقتدار میں آئی ہے،اپنی کرپشن،ٹکراؤ کی پالیسی کی وجہ سے ناکامی سے دو چار ہوئی ہے،مسلم لیگ(ن) خود مارشل لاء کے گود میں پرورش چکی ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں فوج ایک منتخب عوامی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ملکی بقا ء کیلئے فوج اور حکومت ایک پیج پر ہونے سے ملک مضبوط ہوگا،انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کو باقاعدہ ہائیرکرکے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں ضمیر کی آواز ہے،اس کی حکومت لاکھ بری لیکن مسلم لیگ(ن) نے30 سال حکومت میں گزاری عوام کو ریلیف کی بجائے مشکلات ومسائل دئیے،انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین بنائی جس کے بعد میٹرو کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہوں نے وہ بھی بنائی،بلوچستان تو ویسے بھی مسلم لیگ والوں کونظرنہیں آتا کیا پنجاب کے پسماندہ علاقے اس ترقی اور میٹرو ٹرین کے حق دارنہیں تھے،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے این ایف سی کے تحت بلوچستان کو حصہ دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں وہ بتائیں کہ 850ارب روپے بلوچستان میں کہاں خرچ ہوئے،آج ایک بھی میگا پروجیکٹ نظر نہیں آرہا،سی پیک کاکریڈیٹ لینے والے پرمیں واضح کروں کہ سی پیک اور گوادر کاتو میں خودگواہ ہوں اس کا کریڈیٹ جنرل پرویزمشرف کوجاتاہے اور آج موجودہ حکومت اپنی وژن کے تحت سی پیک منصوبہ کو آگے بڑھارہی ہے،انہوں نے کہاکہ سی پیک اتھارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی،بدقسمتی سے مولانافضل الرحمن آج ملک کے وسائل،دولت لوٹنے والوں اور ملکی جمہوریت کونقصان پہنچانے والوں کا دفاع کررہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ لاک اختلافات صحیح لیکن ایک ایسے الائنس کا سربراہ ہونا افسوسناک ہے جس کے ممبران چور اور ڈاکوہوں،انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کے کیسز تو سب کے سامنے ہیں،انہوں نے کہاکہ بہت جلدنواز شریف کا عوام کے سامنے پردہ ہٹا دیں گے،مسلم لیگ(ن)خواتین کواستعمال کررہی ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی عوام کی منتخب ووٹوں سے آئی ہے کسی ڈکٹیٹر کے گود سے نہیں بلکہ عمران خان 22 سال محنت کرکے وزیر اعظم بنے ہیں، نوازشریف کس کی پالیسی اورکس کے خلاف اعلان کرکے گئے ہیں اس بیانیہ سے صرف اور صرف ملک کو نقصان پہنچے گا اور غیر ملکی پاکستان دشمن قوتیں اس کا فائدہ اٹھا ئیں گے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہر ورکر سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے کھڑا رہے گا وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو مودی اور اس کے دوستوں کے پلان کوناکام بنادیاہے اب چور بچاؤ مہم بھی ناکامی سے دوچار ہوگا،انہوں نے کہاکہ اگر یہ لوگ کامیاب ہوئے تو اس ملک کو نقصان پہنچے گا عمران خان کو پہلے اقتدار کی پرواہ تھی اور نہ ہی اب ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان چوروں،ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں جنہوں 72 سالوں سے عوام کو کچھ نہیں دیا،امید ہے کہ مذہب و قوم پرست جماعتیں جمہوریت کے خلاف سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے ہم متحد ہے تمام مشکلات کا سامنا کریں گے چوروں اور ڈاکووں کو بچانے کا الائنس ناکام ہوگا۔ صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سرداریارمحمدرند نے کہاکہ نوازشریف سے متعلق وزیر اعظم نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا تھا لاہور ائیر پورٹ پر ان کا انداز لیکن لندن کی ہواؤں نے انہیں ہشاش بشاش کیا ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن یہاں مافیا بہت طاقتور ہے کہ ان کے خلاف ہمیں اپنے اندر لڑنا پڑتا ہے آٹے کا بحران مس مینجمنٹ تھی اگر مینجمنٹ بہتر ہوتی تو آٹا کا بحران نہ ہوتا،انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی خود ملک میں 14 شوگر ملز ہیں مسلم لیگ کے شوگرملز ہیں تاہم پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے بھی فائدہ اٹھایا،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین جنہوں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت کچھ کیا لیکن عمران خان نے انہیں ریلیف نہیں دیا اور رپورٹ منظر عام پر لایا،پی ٹی آئی کاکنگ میکرآج لندن میں بیٹھا ہے،انہوں نے کہاکہ آٹے بحران کے خاتمے کیلئے ہم نے گندم امپورٹ کی ہے، سرداریارمحمدرند نے کہاکہ پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ اس کا18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کے پاس ہے،ان منصوبوں سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا بلوچستان و سندھ کے تحفظات دور کیا جائے، اے این پی ہماری اتحادی نہیں جام حکومت کی اتحادی ہے اتحادی جماعتوں میں ہمیشہ تحفظات ہوتے ہیں ہم اس کے اتحادی ہیں مل کر چلانا پڑتا ہے پارٹی ممبرز نے تحفظات ان کے سامنے رکھے ہیں امید ہے کہ جام ہمارے تحفظات دور کریں گے،ہمیں جوشیئر دیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں بلوچستان میں سب کو تبدیلی نظر آئے گی میں نے بحیثیت وزیرتعلیم محکمہ کو چیلنج کے طور پر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاکھوں ٹیچرز اور سکولز ہیں سکول بندش کی رپورٹ مانگی ہے بلوچستان میں اس وقت تین اضلاع پشین کچھی نصیر آباد میں بہت زیادہ کرپشن ہے میں نے کچھی میں 400 کے قریب ملازمین کے کیسز نیب کوبھجوائے محکمہ میں 92 ہزار ملازمین ہے،انہوں نے کہاکہ میڈیا کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی کی پگڑی اچھالتے پھیرے ہمیں اپنا موقف دینے کا حق ہے، محکمہ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہوں میڈیا کو چیلنج کرتا ہوں اگر دستاویزات کے ساتھ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گا۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا کہ نواز شریف کی تاریخ سب کے سامنے ہیں مولانا صاحب مدرسے کے بچوں کو ماں باپ نے بلاول، زرداری اور نواز شریف کی کرپشن چھپانے کیلئے بھیجا ہے بلکہ سبق کیلئے بھیجا ہے سمجھ نہیں آرہا کہ آپ جیتو تو ایمانداری اور ہار جائے تو بے ایمانی۔