سندھ بلوچستان کے جزائر کو وفاق کے زیر انتظام لانا ناقابل قبول ہے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ مذکورہ جزائر بلوچستان اور سندھ کی ملکیت ہے بلوچستان اور سندھ کے عوام صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں یہ فیصلہ بلوچستان اور سندھ کے رقبے پر قبضے کی مترادف اور شب خون ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدارتی آرڈیننس سے دونوں صوبوں کے عوام میں وفاق کے خلاف نفرت پیدا ہوگابلوچستان اور سندھ کے جزائر پر ناجائز قبضے کے خلاف آئینی اور قانونی چارہ جوئی کرینگے اور مسئلے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائینگے۔