تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبریں افواہیں ہیں : شفقت محمود

لاہور:سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے تردید کر دی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سکولوں سمیت تعلیمی ادارے تقریبا 6 ماہ بعد مرحلہ وار کھولے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے