پنجاب میں گندم کی بلاتعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے : فیاض الحسن چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بلاتعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ رواں سال گندم کی پیداوار کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 48 لاکھ ٹن گندم کے حوالے سے معاملات احسن طریقے سے چلائے گئے ہیں اور پنجاب ملک بھر میں 80 فیصد گندم کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ پنجاب میں گندم کا کسی قسم کا بحران نہیں ہے۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں گندم کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے گندم کا مصنوعی بحران آیا تھا تاہم رواں سال پنجاب حکومت نے گندم کے حوالے سے 91 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی گندم پنجاب ہی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے رواں سال ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم کا ہدف حاصل کیا تاہم سندھ حکومت کی لاپروائی سے گندم کا بحران آئے گا۔ سندھ حکومت کرپشن چھپانے اور وفاقی حکومت کو تنگ کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے