وزیراعظم عمران خان عنقریب رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے: عاصم سلیم باجوہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفیٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی گئی، اجلاس کے لئے صوبے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران توانائی، روڈ انفراسٹرکچر،زراعت،صنعت،سیاحت اورسماجی شعبے کے منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملاقات میں جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عنقریب رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے اکنامک زون میں صنعتوں کےلئے700 سےزائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، رشکئی اکنامک زون سےصنعتی ترقی کےایک نئے دورکا آغازہوگا۔ اپنی بجلی کی پیداواررعایتی نرخوں پرمقامی صنعتوں کو دے رہے ہیں۔
چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ زراعت کے فروغ کے اہم مںصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائینگے۔ دیگر اہم منصوبے بھی جے سی سی اجلاس میں پیش کئے جائینگے۔