ماضی میں بلوچستان کونظرانداز کرنے والوں کو آج بلوچستان یا دآیاہے،سرداریار محمد رند
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رندنے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے،کوئٹہ میں جلسہ کرنے والوں کی ریکارڈ موجود ہے جنہوں نے اقتدار کے نام پر بلوچستان کو لوٹا،ماضی میں بلوچستان کونظرانداز کرنے والوں کو آج بلوچستان یا دآیاہے کیا۔ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے محتاج نہیں وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام ہے کہ ان لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی وغیر پارلیمانی قیادت آج اہم پریس کانفرنس کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی، سنٹرل ریجن کوئٹہ، ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی کے صدور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی قیادت سردار بابر موسیٰ خیل،مبین خان خلجی،ایم این اے منورہ منیر،سینٹرل ریجن کے صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ، ضلع کوئٹہ کے صدر سیف اللہ خان،سٹی صدر سید بسم اللہ آغا،بابر موسیٰ خیل نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومتی اعلامیہ کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیاگیا جبکہ اپوزیشن کے تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور حکمت علمی طے کی گئی بلکہ عوام تک حقائق اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرداریارمحمدرند نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے محتاج نہیں وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام ہے کہ ان لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گااور ہم اسی وژن پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں لاکھڑا کرینگے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے،کوئٹہ میں جلسہ کرنے والوں کی ریکارڈ موجود ہے جنہوں نے اقتدار کے نام پر بلوچستان کو لوٹا،ماضی میں بلوچستان کونظرانداز کرنے والوں کو آج بلوچستان یا دآیاہے کیا۔