مسلم لیگ(ن) بلا امتیاز عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، جما ل شا ہ کا کڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور مسلم لیگ(ن) کے اقلیتوں کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں مساوی حقوق دئیے ہیں، اقلیتوں کی صوبے اور ملک کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، ملکی ترقی کے سفر میں اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیڑک ایس، جنرل سیکرٹری طارق گل، ایم ایس ایف کے صدر حیدر اچکزئی، شاکر محمد حسنی، سکینہ مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ آئین و جمہوریت میں اقلیتوں کو مساوی حقوق دئیے گئے ہیں قیام پاکستان کے وقت بھی قائد اعظم نے اقلیتوں کا برابر کا شہری تصور کرتے ہوئے انہیں مساوی حقوق دئیے مسلم لیگ(ن) بھی اسی فلسفے پر کاربند ہوتے ہوئے اقلیتوں کو پارٹی میں برابر کی نمائندگی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آج ملک میں آئین کی بالا دستی،جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اس جنگ میں اکثریت کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کا بھی کلیدی کردار ہے ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچ کر اسے اپنا پیغام دیں کہ مسلم لیگ(ن) بلا امتیاز عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے افراد اپنی برادری میں پارٹی کے پیغام کو نہ صرف پھیلائیں گے بلکہ پارٹی کو فعال و متحرک بنا نے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے