ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

لاہور: ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔
انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر 89 ماہ ہے۔

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں بچے کی بائیں ٹانگ پولیو سے متاثرہ ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں بچے کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے