قلات، لیویز کی کارروائی،بھاری مقدارمیں چرس برآمد،ڈرائیور فرار

قلات: قلات لیویز کی کارروائی، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کار گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، گاڑی ڈرائیور فرار، تفصیلات کی مطابق گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر قلات عزت نذیر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو کی نگرانی و تحصیلدار محمد جان بلوچ، لائن آفیسر لیویز لائن جان محمد لانگو رسالدار عبدالظہور، رسالدار علی احمد مینگل کی قیادت میں لیویز فورس سب ڈویژن قلات کے جوانوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بمقام رودینجو چوکی پر ناکہ لگا کر گشت بھی کررہے تھے کہ اس موقع پر ایک ٹوڈی کار گاڑی برنگ سفید رجسٹریشن نمبر AWS/417 کو رکنے کا اشارہ کیا مگر اسکے باوجود گاڑی نہ رکی جس پر لیویز پوسٹ کے اہلکاروں نے بینچہ چیک پوسٹ کو اطلاع دیکر مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا بینچہ میں مسروقہ گاڑی کے ڈرائیور نے  ناکہ دیکھ کر بینچہ مغربی جانب کچی رستے سے ڈاٹ کی طرف گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ راستہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مسروقہ کار گاڑی کو لیویز نے تحویل میں لیکر گاڑی کی تلاشی لی تو مسروقہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 29 پیکٹ پختہ چرس برآمد کیا۔ مسروقہ گاڑی اور برآمد منشیات کو قلات لیویز تھانہ لے جایا گیا۔ قلات لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے