عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن ان کو این آر او نہیں دے گا ،شیخ رشید
راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے نواز شریف سن لیں، پاکستان کے ادارے عظیم ہیں، اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت نہیں، عمران خان اسمبلی توڑ دے گا، کسی کو این آر او نہیں دے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں سیاست زوروں پر ہے، ریگل چوک میں جلسی دیکھ کر انکی آنکھیں کھل جانی چاہیئے، نواز شریف بتائیں میمو گیٹ کس نے کیا تھا، کالا کوٹ پہن کر کون گیا تھا، ن اور ش بن کر رہے گی، کوئی وجہ نہیں کہ ن سے ش نہ نکلے، میرے دس سوالوں پر کروڑوں لوگوں کی ویور شپ آئی، میرے سوالات کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا یہ عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، ان کا ٹارگٹ مارچ کے سینٹ انتخابات سے قبل دھوم مچانا ہے، عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن ان کو این آر او نہیں دے گا اور نہ معاف کرے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ادارے منظم ہیں، یہ ملک کی عظیم فوج ہے، جو ہر مشکل وقت پر کام آتی ہے، ہر روز بلوچستان میں 2 جوان شہادت دیتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا ہم سے بڑا کوئی بھی ختم نبوت کا عاشق نہیں، اس مقصد کے لئے مجھ سے زیادہ کسی سیاستدان نے جیل نہیں کاٹی، عمران خان کے ساتھ رہوں گا، ہماری تین سیٹوں کی سیاست ہے اور پنڈی کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا یپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دے گا چاہے سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکلے۔