کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج
گوجرانوالہ:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق کیپٹن صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے کی دھمکی دی اور ریاستی ادارے کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارے۔
متن میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی۔